Nov ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۹ Asia/Tehran
  • لبنان پہنچنے کے بعداپنا موقف بیان کروں گا، سعد حریری

لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے جو سعودی عرب سے فرانس پہنچ گئےہیں کہا ہےکہ حالیہ واقعات کے بارے میں وہ اپنا موقف بیروت پہنچنے پر ملک کے صدر سے ملاقات کے بعد بیان کریں گے۔

لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے پیرس میں فرانس کے صدر میکرون سے ملاقات کے بعد کہاکہ وہ آئندہ چند روز کے اندر ہی بیروت لوٹیں گے اور اپنے استعفے کے بارے میں اپنا موقف ملک کے صدر میشل عون سے ملاقات کے بعد ہی بیان کریں گے۔
سعد حریری سعودی عرب میں اپنے استعفےکے مشکوک اعلان کے دوہفتے کے بعد سنیچر کو ریاض سے پیرس پہنچے۔
جرمنی کی وزارت خارجہ نے بھی سعدحریری کے لبنان واپس لوٹنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے سبھی فریقوں کو چاہئے کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے کی جانب قدم بڑھائیں۔
سعد حریری نے چار نومبر کو ریاض میں مشکوک انداز میں اپنے استعفےکا ایک ایسا متن پڑھ کرسنایا جو پہلے سے تیار کیا گیا تھا انہوں نے اپنے استعفے کا اعلان سعودی عرب کے ٹیلی ویژن چینل العربیہ سے کیا۔
لبنانی حکام کا کہنا تھا کہ سعد حریری کو ریاض میں گرفتار کرلیا گیا تھا اور ان کا استعفا سعودی حکام کے دباؤ کے نتیجے میں سامنے آیا تھا۔

ٹیگس