شام میں مزید علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد
Nov ۲۲, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
شامی فوج نے مزید کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
شام کی فوج کے مختلف دستوں نے دہشت گرد گروہ جبہہ النصرہ کو نابود کرنے کی اپنی کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے صوبہ قنیطرہ اور ریف دمشق میں متعدد علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا۔
خبروں کے مطابق شامی فوج کے دستوں نے ریف دمشق میں بیت سابر، بیت تیما، المقلع پہاڑی اور کفرحور کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا۔
شامی فوج کی اس کارروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے- جبہہ النصرہ سے وابستہ دہشت گردوں نے جنھیں اسرائیل کی حمایت حاصل ہے ریف دمشق اور صوبہ قنیطرہ کے بعض علاقوں پر قبضہ کررکھا ہے۔
شامی فوج نے اس سے پہلے منگل کو حلب کے مضافاتی علاقوں الشیخ محمد اور جب عوض میں بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک اوران علاقوں کو آزاد کرالیا تھا۔