سعودی شہزادے ولید بن طلال سے امریکی کنٹریکٹرز کی پرتشدد تفتیش
کرپشن الزامات میں گرفتار سعودی شہزادے الولید بن طلال سمیت دیگر کو الٹا لٹکا کر تشدد کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
برطانوی اخبارنے انکشاف کیا ہے کہ کرپشن کے الزام میں گرفتارسعودی امراکوالٹالٹکاکرتشددکرکے تفتیش کی جارہی ہے،کھرب پتی شہزادہ الولیدبن طلال کوبھی الٹالٹکاکرتشددکانشانہ بنایاگیا۔
برطانوی اخبارکی خصوصی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار شہزادوں پرامریکی کنٹریکٹرز تشدد کرکے پوچھ گچھ کررہے ہیں۔
فائیوسٹارہوٹل کے باہرسعودی اوراندرامریکی نجی سیکیورٹی کمپنی کے اہلکارتعینات ہیں۔
سعودی شہزادے الولید بن طلال کو میٹنگ کاکہہ کرمحل میں بلایا گیاتھا ، انہیں رات پونے 3 بجے کمرے سے گھسیٹ کر ہتھکڑی لگائی گئی اور مجرم کے طور پر پوچھ گچھ کی گئی، برطانوی اخبار کے مطابق شہزادہ الولیدبن طلال کوبتایاگیاکہ دنیاکوتمام الزامات سے آگاہ کردیاگیا ہے۔
برطانوی اخبار کا کہناہے کہ سعودی عرب میں3ہفتے پہلے11 شہزادوں اورسیکڑوں امرا کو گرفتارکیا گیا تھا، گرفتار افراد کے بینک کھاتوں سے 194 ارب ڈالرضبط کئے جاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی شہزادے الولید بن طلال کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی کے ساتھ تجارتی لین دین کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں اور شاید اسی وجہ سے امریکی کنٹریکٹرزا ن پر تفتیش کے دوران تشدد کر رہے ہیں۔