Nov ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۶ Asia/Tehran
  • جیلوں میں سعودی شہزادوں پر تشدد

سعودی دارالحکومت ریاض کے ہوٹلوں میں قائم عارضی جیلوں میں سعودی شہزادوں کو ایذا رسانی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے براہ راست حکم پر سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے آل سعود خاندان کی خواتین کو حراست میں لینا شروع کر دیا ہے اور انھیں بھی ایک ہوٹل میں رکھا جا رہا ہے۔ایک سعودی ذریعے کا کہنا ہے کہ حراست میں جن خواتین کو رکھا گیا ہے ان میں سعودی عرب کے سابق شاہ، عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کی بیٹیاں بھی شامل ہیں۔اس سے قبل آل سعود خاندان کے مرد شہزادوں کو حراست میں لے کر ایک ہوٹل میں قید کیا جا چکا ہے۔ایک سعودی ذریعے کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے گراؤنڈ فلور کو طبی مرکز میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ جن شہزادوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے حالت بگڑنے پر ان کا وہیں پر علاج و معالجہ ہو سکے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن ہوٹلوں میں سعودی شہزادوں اور ان کی خواتین کو رکھا گیا ہے انھیں قید خانوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور ہوٹلوں کی کھڑکیوں پر لوہے کے راڈ لگا دیئے گئے ہیں اور کمروں سے رفاہی سہولیات بھی ختم کر دی گئی ہیں۔

ٹیگس