Nov ۲۹, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۸ Asia/Tehran
  • ایک ارب ڈالر پرسعودی شہزادے کی رہائی

گرفتار سعودی شہزادوں میں سے ایک شہزادہ مطعب بن عبداللہ کو رہا کردیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کرپشن کے الزام میں گرفتار سعودی شہزادوں میں سے ایک شہزادہ مطعب بن عبداللہ کو ایک ارب ڈالر کے عوض رہا کردیا گیا ہے جب کہ شہزاد مطعب کے علاوہ مزید تین افراد نے بھی ڈیل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی نیشنل گارڈ کے سابق سربراہ شہزادہ مطعب سمیت درجنوں وزیروں اور شہزادوں کو گزشتہ دنوں مالی بد عنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ان شہزادوں اور وزیروں سے بد نام زمانہ امریکہ کی دہشتگرد تنظیم بلیک واٹر کے اہلکار تفتیش کررہے ہیں اور انھیں الٹا لٹکا کران پر تشدد کیا جا رہا ہے۔

 

ٹیگس