شیخ عیسی قاسم کی حالت نازک
بحرین کی سیاسی شخصیت میثم سلمان نے کہا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حالت نازک ہے اور مسلسل قید و بند کی وجہ سے ان کی حالت بتدریج خراب ہو رہی ہے۔
ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بحرین کی سیاسی شخصیت اور صلح مذاکرات کے مرکز کے صدر میثم سلمان نے آج صبح بیروت میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی بگڑتی ہوئی حالت کے پیش نظر ان کا فوری علاج معالجہ ہونا چاہئیے اور بحرین کے قانون اور بنیادی آئین کے تحت علاج معالجہ ان کا بنیادی حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم گزشتہ 500 دنوں سے قید میں ہیں اور ان کی جسمانی حالت بہت خراب ہے لیکن اس کے باوجود آل خلیفہ کی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی اور اس جانب توجہ نہیں دے رہی ہے ۔
میثم سلمان نے عالمی اداروں اور برادری سے کہا کہ وہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی قید کے خلاف آواز بلند کریں اور آل خلیفہ پر ان کی رہائی کے لئے دباو ڈالے۔
آل خلیفہ کی فوج نے جون 2016 سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کا محاصرہ کر رکھا ہے اور ان کو گھر میں نظر بند کر رکھا ہے۔