شام : داعش کے 228 دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i305449-شام_داعش_کے_228_دہشت_گرد_ہلاک
شام کے صوبہ دیر الزور میں شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے آپریشن میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے228 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۵, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  • شام : داعش کے 228 دہشت گرد ہلاک

شام کے صوبہ دیر الزور میں شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے آپریشن میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے228 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

المنارکی رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کا دیر الزور کے جنوب مشرق میں البوکمال کے اطراف میں گذشتہ 19 دنوں سے وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں 228 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

 ادھر ادلب میں وہابی دہشت گردوں کے مابین ہونے والی جھڑپ میں بھی 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ لڑائی تحریرالشام اور جند الملاحم کے درمیان ہوئی ہے جس میں طرفین کے 7 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔