شام میں داعش کے لئے امریکی حمایت
امریکی ہیلی کاپٹروں نے شام کے علاقے دیرالزور میں پرواز کرنے کے بعد اس علاقے سے داعش کے کئی سرغنوں کو شمال مشرقی صوبے الحسکہ میں منتقل کردیا ہے۔
شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے خبردی ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹروں نے دیرالزور کے شمال سے پرواز کی اور السد کیمپ کے قریب کافی نیچے آئے اور پھر پرواز کرنے کے بعد الحسکہ میں نیچے اتر گئے۔
شام کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان امریکی ہیلی کاپٹروں نے متعدد داعشی سرغنوں کو وہاں سے اٹھا کر شام کی کرد ملیشیا کے پاس پہنچا دیا جسے امریکا کی حمایت حاصل ہے۔
امریکا نے گذشتہ مہینے بھی الباسل ڈیم کے قریب تقریبا پچاس داعشی کمانڈروں کو منتقل کیا تھا۔
پچھلے چند مہینے کے دوران امریکا نے شام کے علاقے بادیہ میں داعش کی مختلف طریقوں سے مدد کی ہے اور اکثر وبیشتر انہیں انٹلیجنس معلومات بھی فراہم کی ہیں تاکہ وہ شامی فوج کے ٹھکانوں پر آسانی سے حملہ کرسکے۔