دیرالزور میں شامی پناہ گزینوں کی واپسی
Jan ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
مشرقی شام میں دیرالزور سے دہشت گردوں کا صفایا ہو جانے کے بعد اس صوبے کے تین ہزار سے زائد لوگ وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے دیرالزور سے دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ بارودی سرنگوں کا بھی صفایا کر دیا ہے جہاں منگل کے روز تین ہزار سے زائد لوگ واپس اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔
ریف دمشق میں بیت جن کے علاقے سے بھی دہشت گردوں اور بارودی سرنگوں کا صفایا ہو جانے کے بعد دو دنوں میں پانچ سو گھرانے اپنے گھروں کو واپس لوٹے ہیں۔
بیت جن کے علاقے میں بعض دہشت گردوں نے خود کو شامی فوج کے حوالے کرتے ہوئے اپنے ہتھار بھی ڈال دیئے ہیں۔
شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی شکست اور شامی فوج کو مسلسل حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بعد امن بحال ہو گیا ہے اور مختلف علاقوں کے لوگ اپنے وطن واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں۔