Jan ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے متحدہ عرب امارات میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے متحدہ عرب امارات میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں اور یمنی و اماراتی قیدیوں کو شکنجہ دینے پر شدید تنقید کی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے متحدہ عرب امارات میں خفیہ جیلوں اور ٹارچر سیلوں کی موجودگی اور ان میں بے گناہ افراد کو شکنجوں میں کسنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے اپنی سالانہ رپورٹ میں امارات میں قید بے گناہ افراد اور صحافیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔

ٹیگس