دنیا بھر کے 100 فنکاروں کا فرانچسکا البانیز کی حمایت میں کھلا خط
دنیا بھر کے سو سے زائد ممتاز فنکاروں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانچسکا البانیز کی حمایت میں ایک کھلا خط جاری کیا ہے
سحرنیوز/دنیا: موسیقاروں، اداکاروں اور ادیبوں پر مشتمل فنکاروں کے گروپ ’آرٹسٹس فار فلسطین‘ کی جانب سے جاری کیے گئے خط میں کہا گیا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانچسکا البانیزکی مکمل حمایت کرتے ہیں، جو انسانی حقوق اور فلسطینی عوام کے حقِ وجود کی محافظ ہیں۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مختلف بین الاقوامی حلقوں کی جانب سے ان سے مستعفی ہونے کے مطالبات کیے جا رہے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
گزشتہ ہفتے الجزیرہ فورم کے دوران فرانچسکا البانیز نے غزہ میں اسرائیلی جنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بطور انسانیت ہمارا ایک مشترکہ دشمن ہے۔فرانس اور جرمنی سمیت کئی یورپی ممالک نے ان کی برطرفی کا مطالبہ کر رکھا ہے