شام کے صدراسرائیل کی خفیہ ایجنسی کی ہٹ لسٹ پر
کویت کے ایک اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے شام کے صدر بشار اسد کو اپنی ہٹ لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔
کویت کے اخبار الجریدہ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے قتل کے شعبہ کیساریا نے شام کے صدر بشار اسد کو قتل کرنے کیلئے اپنی ہٹ لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔
کویتی اخبار نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے اس اقدام پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کیساریا کی ہٹ لسٹ میں مزاحمتی گروہوں کے سربراہ جیسے سید حسن نصر اللہ ، فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اور اسرائیل کے خلاف مسلح جد وجہد کرنے والے رہنما شامل ہوتے ہیں، لیکن اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا ایک ملک کے صدر کو اپنی قتل کی لسٹ میں شامل کرنا غیر معمولی اقدام ہے۔
اس سے قبل شام کے صدر بشار اسد نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے شام کے خلاف ہوائی حملوں کا سلسلہ بند نہ کیا تو وہ تل ابیب کے قریب بن گورین ایئر پورٹ کو نشانہ بنائیں گے۔