Feb ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  • شامی فوج کی ملک کے تین صوبوں میں پیشقدمی

شامی فوج نے ملک کے تین صوبوں میں الگ الگ کارروائيوں کے دوران تیس دیہاتوں اور ‌قصبوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔۔

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ حماہ، حلب اور ادلب میں شامی فوج کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے  دوران تیس قصبوں اور دیہاتوں پر مکمل کنٹرول حاصل ہوگیا ہے۔اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شامی فوج کی انجینیئرنگ کور کے جوان علاقے میں دہشت گردوں کے نصب کردہ بم  اور بارودی سرنگیں صاف کرنے میں مصروف ہیں۔شامی فوج نے گزشتہ روز بھی جنوبی ادلب کے متعدد علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے حماہ، ادلب اور حلب میں دہشت گردہ گروہ جبہت النصرہ اورداعش کے خلاف آپریشن تیز کردیا ہے۔شام کو پچھلے سات برس سے امریکہ، مغرب اور علاقے کے بعض ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامناہے۔

ٹیگس