یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی بمباری
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے الجوف، الحدیدہ اور صعدہ کے رہائشی علاقوں پر متعدد بار بمباری کی ہے۔
خبروں میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کے جارح لڑاکا طیاروں نے صوبہ الجوف کے علاقے المہاشمہ اور صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے الظاہر پر چھے بار بمباری کی۔ سعودی طیاروں نے جنوب مغربی ساحلی شہر الحدیدہ کے ایئرپورٹ کو بھی اپنےحملوں کا نشانہ بنایا ہے۔دوسری جانب سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی اتحادی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔سرحدی علاقے جیزان میں بھی یمنی فوج کے اسنائپروں کی فائرنگ میں ایک سعودی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانون نے جیزان میں فوجی اہداف کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔سعودی عرب کے شہر عسیر کے علاقے ربوعہ میں واقع سعودی فوجی اتحاد کے ایک ٹھکانے پر یمنی فوج کے آرٹلری یونٹ نے گولہ باری کی ہے۔