غوطہ شرقی کی امن راہداری پر دہشت گردوں کا حملہ
شام سے موصولہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غوطہ شرقی میں موجود مغرب اور خطے کی رجعت پسند حکومتوں کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں نے بدھ کو بھی اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
دمشق سے ہمارے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ غوطہ شرقی میں موجود مغرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے شامی فوج کے ٹھکانوں کے ساتھ ہی عوام تک امداد پہنچانےاور عام شہریوں کو غوطہ شرقی سے نکالنے کے لئے قائم کی جانے والی امن راہداری پر بھی گولہ باری کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ غوطہ شرقی میں موجود دہشت گردوں نے منگل کو بھی امن راہداری پر فائرنگ کر کے پانچ افراد کو زخمی کر دیا تھا۔
ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج نے غوطہ شرقی کے حوش الظواہر نامی علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے اور وہ اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے الشیفونیہ کے قریب پہنچ گئی ہے۔