Aug ۲۷, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۳ Asia/Tehran
  • پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے میں متعدد دہشتگرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے اپر دیر میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے شترکہ آپریشن کے دوران نو دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا نے ایس ایس پی اپر دیر کے حوالے سے خبردی ہے کہ تین روزہ آپریشن میں پولیس، ایلیٹ فورس اور ریپڈ ریسپانس فورس نے حصہ لیا۔ ایس ایس پی اپر دیر نے بتایا ہے کہ بیس مربع کلومیٹر پر محیط علاقے میں آپریشن تین روز تک جاری رہا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آپریشن کے دوران دو عام شہری جاں بحق جبکہ پولیس اور سی ٹی ڈی کے دس اہلکار زخمی ہوئے۔

ٹیگس