شام، حمص میں مقامی لوگوں کی گھر واپسی + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i315967-شام_حمص_میں_مقامی_لوگوں_کی_گھر_واپسی_ویڈیو
شام کی فوج نے جن علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرایا ہے ان علاقوں کے باشندے آہستہ آہستہ اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran

شام کی فوج نے جن علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرایا ہے ان علاقوں کے باشندے آہستہ آہستہ اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔

امریکا اور اس کے علاقائی اور مغربی اتحادیوں نے نہ صرف داعش کے خلاف جنگ میں شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کی کاروائی میں رخنہ ڈالا بلکہ وہ داعش اور دیگر دہشت گردوں کی مدد بھی کر رہے ہیں۔

امریکہ کی قیادت والے نام نہاد داعش مخالف اتحاد نے شام کی حکومت اور اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر ستمبر دو ہزار چودہ سے شام پر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تاہم اس کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہو سکا ہے۔

امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادیوں کی حمایت سے چار سال سے جاری بحران شام کے نتیجے میں ڈھائی لاکھ افراد مارے جا چکے ہیں۔