یمنی فوج کی کارروائی میں کئی سعودی اہلکار ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i319368-یمنی_فوج_کی_کارروائی_میں_کئی_سعودی_اہلکار_ہلاک
یمنی فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف ایک منفرد کارروائی کرکے متعدد کرایے کے فوجیوں کو ہلاک و زخمی کردیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۲۹, ۲۰۱۸ ۰۴:۴۴ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کی کارروائی میں کئی سعودی اہلکار ہلاک

یمنی فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف ایک منفرد کارروائی کرکے متعدد کرایے کے فوجیوں کو ہلاک و زخمی کردیا ہے۔

اسپوٹنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبہ تعز کے علاقے ''مقبنہ'' میں یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف ایک کارروائی کرکے متعدد کرایے کے ایجنٹوں کو ہلاک کردیا ہے۔ 

 یمن کی سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ سعودی ایجنٹوں کے خلاف آپریشن میں کئی ایجنٹ ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ایک بکتر بند گاڑی بھی تباہ کردی گئی ہے۔

یمنی فوج کے ذرائع کے مطابق سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جنوب مغربی یمن کے ساحلی علاقوں میں بھی آل سعود کے آلہ کار فوجیوں کے خلاف کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں دسیوں اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی فورسز نے ''حمیر'' اور ''السود'' نامی پہاڑی علاقوں میں موجود سعودی فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے جس سے کئی خفیہ ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیِں۔

دوسری طرف سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ حجہ کے ''میدی'' اور ''حرض'' نامی علاقوں پر 18 بار شدید بمباری کی تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکہ کی حمایت سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں اب تک ہزاروں یمنی شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔