مشرقی غوطہ سے اسرائیلی ہتھیار بر آمد
Mar ۲۹, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
شام کی فوج نے کہا ہے کہ مشرقی غوطہ کے علاقے حرستا سے بڑی مقدار میں اسرائیلی ساخت کے ہتھیار اور بارودی مواد بر آمد ہوئے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج کا کہنا ہے کہ یہ ہتھیار اور بارودی مواد زیر زمین کئی ٹنلوں سے برآمد ہوئے۔
شام کی فوج نے مشرقی غوطہ کے علاقے حرستا میں آپریشن کلین اپ کے دوران رہائشی علاقوں میں کئی پیچیدہ اور لمبی ٹنلوں کا سراغ لگا کر ان کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس سے قبل بھی شام کی فوج نے اسرائیلی، امریکی اور یورپی ساخت کے ہتھیاروں کے کئی گوداموں پر قبضہ کیا تھا۔
شامی فوج نے شامی عوام کی حمایت سے 26 فروری سے مشرقی غوطہ کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک و صاف کرنے کی کارروائی شروع کی ہے ۔