Apr ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • ولید بن طلال کی 30 دن کی رہائی 3 کروڑ ڈالر میں

ولید بن طلال اپنی رہائی کے ہر دن کے عوض دس لاکھ ڈالرادا کر رہے ہیں۔

برطانوی روزنامہ ٹائمز نے لکھا ہے کہ ولید بن طلال کو اپنی ہر روز کی آزادی کے عوض ایک میلین اور ماہانہ تین کروڑ ڈالر محمد بن سلمان کو بطور رشوت ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔

برطانوی اخبار ٹائمز کے مطابق ولید بن طلال سعودی ارب پتی ہیں جنہیں کچھ عرصہ ریاض کے فائیو اسٹار ہوٹل میں قید میں رکھنے کے بعد بھاری رقوم ادا کرنے کے عوض مشروط طور پر رہا کردیا گیا ہے ـ

روزنامہ ٹائمز نے مزید لکھا کہ سعودی عرب کے سب سے زیادہ دولتمند شخص ولید بن طلال سینکڑوں ارب ڈالر کا سرمایہ حکومت کے خزانے میں ڈال کر مشروط رہائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ شہزادہ ولید بن طلال نے ابھی تک اپنی رہائی کی قیمت کو نہ تو جھٹلایا ہے اور نہ ہی اس کی تائید کی ہےتاہم انہوں نے یہ ضرور کہا ہے کہ ان کی رہائی سمجھوتے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ٹیگس