May ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۳:۴۶ Asia/Tehran
  • واپسی مارچ پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 2 شہید،450 زخمی

فلسطینیوں کے ہفتہ وار واپسی مارچ کا سلسلہ جاری ہے اور ہزاروں فلسطینیوں نے مسلسل ساتویں جمعے کو بھی غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کے قریب مظاہرے کئے۔

فلسطین انفار میشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے واپسی مارچ میں شریک فلسطینیوں پر فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور چار سو پچاس زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج کے نشانہ بازوں نے غزہ البریج ٹاؤن میں ایک فلسطینی بچے کے سر میں گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

اسی دوران اطلاعات ہیں کہ فلسطینی نوجوانوں نے فلم بنانے والے اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا۔

 اسرائیل کے ناجائز وجود کے قیام کی برسی، یوم نکـبت کی آمد سے قبل غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر جھڑپیں تیز ہو گئی ہیں۔

پچھلے سات ہفتے سے جاری واپسی مارچ پر اسرائیل کی بربریت میں 55 فلسطینی شہید اور نو ہزار سے زائد زخمی ہو ئے ہیں۔

 

ٹیگس