مسجد الحرام میں پھر کرین گرنے کا حادثہ
مسجد الحرام کے احاطے میں کرین گرنے کے ایک اور حادثے میں کم سے کم ایک شخص کے زخمی ہونے کی خـبر ہے۔
سعودی حکام کے مطابق کرین گرنے کا یہ واقعہ مسجد الحرام کے اس احاطے میں پیش آیا جہاں تعمیراتی کام جاری تھا۔ اس علاقے کو زائرین کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اس واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
گیارہ ستمبر دو ہزار پندرہ کو مسجد الحرام میں ایک کرین زائرین پر گر گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک سو دس زائرین شہید اور دو سو اڑتیس زخمی ہو گئے تھے۔
اگرچہ حج کے ایام میں کرین گرنے کے اس واقعے نے کافی شکوک و شبہات پیدا کر دیئے تھے لیکن اسی دوران پیش آنے والے سانحہ منی کی وسعت اور تباہی کی وجہ سے کرین کے واقعے اور دیگر مشکلات سے رائے عامہ کی توجہ کافی حد تک منحرف ہو گئی ہے۔
آل سعودی حکومت کی بدانتظامی اور نااہلی کی وجہ سے پیش آنے والے سانحہ منی میں چار سو چونسٹھ ایرانیوں سمیت سات ہزار سے زائد حجاج کرام شہید ہو گئے تھے۔