سعودی عرب میں بڑھتی ہوئی بدامنی
May ۳۱, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت بڑے بڑے شہروں میں بڑھتی بدامنی کے بعد نامعلوم افراد نے طائف میں پولیس کی ایک گشتی گاڑی پر حملہ کر کے ایک سیکورٹی اہلکار کو چھرا گھونپ کر ہلاک کر دیا۔
سعودی اخبار سبق کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق دو نامعلوم افراد نے طائف میں پولیس کی ایک گشتی گاڑی پر حملہ کرنے کے علاوہ ایک پولیس اہلکار سے ہتھیار بھی چھین لیا اور فرار ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے ان افراد کا تعاقب کیا جہاں طائف کے نیشنل گارڈ کے مرکز پر جھڑپ بھی ہوئے اور ہونے والی فائرنگ میں ایک حملہ آور زخمی ہو گیا جس کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔ابھی ان افراد کی کوئی شناخت نہیں بتائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت کے حالیہ اقدامات اس ملک کے مختلف علاقوں میں عوامی احتجاجات اور بدامنی بڑھنے کا باعث بنے ہیں۔