Feb ۰۸, ۲۰۲۶ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ کی قطری ہم منصب سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ نے دوحہ میں اپنے قطری منصب سے ملاقات گفتگو کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: عمان میں ایران امریکہ مذاکرات کے نئے دور کے بعد "الجزیرہ فورم 2026" میں شرکت کے لیے کل شام دوحہ پہنچنے والے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok, whatsappchannel

ایران کے وزیر خارجہ نے جوہری مسئلے کے حل کے حوالے سے قطر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مسقط میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے  بلواسطہ مذاکرات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

فریقین نے خطے میں پائیدار سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے اور اس کے تحفظ میں مدد کے لیے خطے کے تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داریوں پر زور دیا۔

ٹیگس