Jun ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • اردن میں عوامی مظاہرے، قیمتوں میں اضافے کا حکم واپس

اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے عوامی مظاہروں کے بعد ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا حکم واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

ایندھن کی قیمتوں میں 5.5 فیصد اور بجلی کے نرخوں میں 19فیصد اضافے پر عملدرآمد جمعہ پہلی جون سے شروع ہونا تھا تاہم گزشتہ شب دارالحکومت عمان اور ملک کے کئی دیگر بڑے شہروں میں عوامی احتجاج کے بعد جمعے کی صبح اردن کے بادشاہ نے اس پر عملدرآمد روک دیا ہے۔

ساڑھے 9ملین آبادی والے ملک اردن کو بے روزگاری اور غربت کی بلند شرح جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ افراط زر کے سبب حالیہ دنوں میں عوامی بےچینی میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔

اردنی حکومت نے ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ دو برس قبل عالمی مالیاتی فنڈ سے لیے گئے قرض کی شرائط کے تحت کیا تھا۔

 

ٹیگس