فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں میں جھڑپیں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i328748-فلسطینیوں_اور_صیہونی_فوجیوں_میں_جھڑپیں
غرب اردن میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں میں جھڑپیں

غرب اردن میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر رام اللہ کے قریب واقع الامعری کیمپ پر حملہ کیا جس کے دوران انہیں فلسطینیوں کی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

صیہونی فوجیوں نے نہتے فلسطینیوں پر براہ راست گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ فلسطینی شدید زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب اسرائیلی اخبار نے لکھا ہے کہ فلسطینیوں نے پتنگوں کے ذریعے صیہونی بستیوں میں کئی مقامات کو نذر آتش کر دیا۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے جواب میں فلسطینیوں نے آتشگیر مادے سے لیس پتنگوں کے ذریعے اسرائیل پر حملے شروع کر دیئے ہیں۔