یمن پر سعودی جارحیت، 24 گھنٹے میں 30 افراد شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i328962-یمن_پر_سعودی_جارحیت_24_گھنٹے_میں_30_افراد_شہید
سعودی اتحادی فوج کے یمن کی بندرگاہ الحدیدہ پر فضائی اور زمینی حملے دوسرے روز بھی جاری رہے جس میں 40 افراد شہید ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۵, ۲۰۱۸ ۰۶:۳۶ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی جارحیت، 24 گھنٹے میں 30 افراد شہید

سعودی اتحادی فوج کے یمن کی بندرگاہ الحدیدہ پر فضائی اور زمینی حملے دوسرے روز بھی جاری رہے جس میں 40 افراد شہید ہو گئے۔

گزشتہ روز سے الحدیدہ شہر میں جاری سعودی جارحیت کے دوران 30 یمنی شہید جبکہ 9 اتحادی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں بحریہ کا ایک افسر بھی شامل ہے۔ ہلاکتیں بارودی سرنگوں اور فائرنگ کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔

 حوثیوں نے الحدیدہ کی بندرگاہ پر اتحادیوں کی ایک جنگی کشتی کو 2 میزائلوں سے تباہ کر دیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یمن میں عدن بندرگاہ پر قبضے کے بعد سعودی فوجی اتحاد نے الحدیدہ بندرگاہ پر بھی قبضہ جمانے کے مقصد سے فضائی اور سمندری حملوں کا آغاز کیا ہے تاہم یمنی فوج نے ان کے حملوں کو ناکام بنادیا ہے۔