Jun ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • عراق:  العبادی اور الصدر میں سیاسی اتحاد

عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی اور النصر اتحاد کے صدر اور "سائرون" اتحاد کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان کیا ہے۔

عراق میں صدر تحریک کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے بعد عراق کے موجودہ وزیراعظم حیدرالعبادی کیساتھ سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے نجف میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کے اتحاد کا مقصد فرقہ وارانہ تعصبات اور نسلی تقسیم کا مکمل خاتمہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مقتدیٰ صدر نے اس سے قبل ہادی العامری، سید عمار حکیم اور ایاد علاوی کیساتھ اتحاد بنانے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ حالیہ انتخابات میں صدر پارٹی کے اتحاد "سائرون" نے 54 ہادی العامری کی الفتح پارٹی نے 47 العبادی کی پارٹی "النصر" نے 43  نوری المالکی کی قانونی دولت نے 25 ایاد علاوی کی الوطنیہ نے 22 سید عمار حکیم کی جماعت نے 19 اور اسامه النجیفی کی جماعت القرار نے 13 نشستیں حاصل کیں۔

 

ٹیگس