سعودی خونخوار کی بزدلی !!! ۔ تصاویر
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i330388-سعودی_خونخوار_کی_بزدلی_!!!_تصاویر
خونخوار قبیلۂ آل سعود کے تازہ ترین ہوائی حملوں میں ایک ہی کنبے کے آٹھ افراد شہید ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
  • سعودی خونخوار کی بزدلی !!! ۔ تصاویر

خونخوار قبیلۂ آل سعود کے تازہ ترین ہوائی حملوں میں ایک ہی کنبے کے آٹھ افراد شہید ہو گئے۔

مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر قبیلۂ آل سعود کی ایسی وحشیانہ جارحیت  جاری ہے جسکی مثال نظر نہیں آتی۔ 

اس جارحیت کے دوران اب تک سوائے عام شہریوں کے قتل عام اور انہیں بھکمری اور وبائی امراض میں مبتلا کرنے کے،قبیلۂ آل سعود کوئی اور کارنامہ انجام نہیں دے سکا۔

تازہ ترین سعودی جارحیت میں ایک ہی کنبے کے ۸ افراد شہید ہو گئے جن میں ایک شرخوار بچہ بھی شامل ہے۔

یمن کے دلیر اور شجاع عوام کو اپنے خام خیال میں زیر کرنے کے لئے اس بزدل سعودی قبیلہ نے ہوائی حملوں کا سب سے آسان راستہ اپنا رکھا ہے۔

جس قدر بے گناہ اور نہتے مسلم عوام کو اب تک ’’آل سعود‘‘ نامی یہ خونخوار قبیلہ مار چکا ہے،اتنا شاید ہی کسی اور خونخوار نے مارا ہوگا۔