سعودی عرب میں سکیورٹی اہلکار ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i331084-سعودی_عرب_میں_سکیورٹی_اہلکار_ہلاک
سعودی عرب کے علاقے القصیم میں مسلح افراد کے حملے میں ایک سعودی سکیورٹی اہلکار اور ایک غیر ملکی باشندہ ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۹, ۲۰۱۸ ۰۵:۱۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں سکیورٹی اہلکار ہلاک

سعودی عرب کے علاقے القصیم میں مسلح افراد کے حملے میں ایک سعودی سکیورٹی اہلکار اور ایک غیر ملکی باشندہ ہلاک ہو گئے۔

اسپوٹنک خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان منصور الترکی کا کہنا ہے کہ 3 مسلح افراد نے القصیم میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں ایک سعودی سکیورٹی اہلکار اور ایک بنگلا دیشی شہری ہلاک ہوئے سعودی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ہو گئے جبکہ تیسرے حملے آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔