Jul ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
  • شامی فوج کی صوبہ قنیطرہ میں پیشقدمی شروع

شامی فوج نے صوبہ قنیطرہ میں دہشت گردوں کے خلاف بڑے حملے کا آغاز کرتے ہوئے، نواحی علاقے مسحرہ کو آزاد کرالیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ قنیطره کے مختلف سیکٹروں میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے اور شامی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری بھی کی ہے۔

شامی فوج کے جوانوں نے وسطی قنیطرہ کے نواحی علاقے مسحرہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل آزاد کرالیا ہے۔ قنیطرہ کا علاقہ مقبوضہ جولان کی بلندیوں کے قریب واقع ہے جس پر اسرائیل نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق داعشی دہشت گردوں نے کرد فورس پر حملہ کر کے مشرقی شام میں واقع صیجان آئل فیلڈ پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے۔صیجان آئل فیلڈ شام کی سب سے بڑی آئل فیلڈ العمر کے قریب واقع ہے جہاں امریکی فوجی بھی تعینات ہیں۔ امریکی فوجیوں نے صیجان آئل فیلڈ پر قبضے کی جنگ میں داعش کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔

ٹیگس