Feb ۰۳, ۲۰۲۶ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • لندن میں ایران کے پرچم لہرانے اور رہبر انقلاب اسلامی کی حمایت میں نعرے لگانے پر صیہونی لابی کا شدید ردعمل

لندن میں ہونے والے ایک مظاہرے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم لہرانے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی حمایت میں نعرے لگانے پرصیہونی لابی سے وابستہ قریبی شخصیات اور کارکنوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا:   انگلینڈ کے دائیں بازو کی اصلاح پارٹی کے رہنما نائجل فاراژ سے لے کر صیہونی حکومت کے ساتھ تجارتی امور میں برطانوی حکومت کے خصوصی نمائندے ایان اسٹین اور متعدد صیہونی کارکنوں تک نے سوشل میڈیا پر پیغامات پوسٹ کیے کہ لندن کی سڑکوں پر اسلامی انقلاب کے حامیوں کے ایک گروپ کے اقدام سے انھیں شدید تکلیف ہوئی ہے-

فاراژ نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر انقلاب کے حامیوں کے مظاہرے کی تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے توہین آمیز زبان میں لکھا کہ جب انگلینڈ میں لوگ ایران کی حمایت میں نعرے لگاتے ہیں، تو ہمیں ایک برطانوی قوم کی حیثیت سے شدید پریشانی لاحق ہوتی ہے-

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

اس کی پوسٹ کی گئی تصویر میں مظاہرے کے شرکاء کو یہ نعرہ لگاتے ہوئے دیکھایا گيا ہے کہ " ہم بلند آواز میں اعلان کرتے ہیں، حضرت آيۃ اللہ خامنہ ای ہمارا افتخار ہیں۔

اس مظاہرے میں، جس میں ایک اندازے کے مطابق تقریباً ایک لاکھ افراد نے شرکت کی، ایران کے اسلامی انقلاب کے حامیوں اور فلسطین کے حامی مختلف گروہوں نے ایران کے خلاف واشنگٹن کی فوجی دھمکیوں کے ساتھ ساتھ غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں امریکہ کی ملی بھگت سے کیے جانے والے جرائم کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین اپنے ہاتھوں میں رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی تصویر والے پلے کارڈز بھی اٹھائے ہوئے تھے-

 

ٹیگس