Feb ۰۳, ۲۰۲۶ ۱۹:۱۳ Asia/Tehran
  • اسرائیل کو فلسطینی سرزمین میں کسی کو بھی داخل ہونے سے روکنے کا حق نہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹر نے فلسطینی سرزمین پر سے قبضے کے خاتمے پر زور دیا ہے۔دوسری جانب رفح گزرگاہ کھولے جانے کے باوجود صیہونی حکومت اس گزرگاہ کو سیاسی دباؤ ڈالنے کے ایک حربے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:   اقوام متحدہ کی رپورٹر فرانچسکا آلبانیز نے ایکس پر لکھا ہے کہ اسرائیل کو کوئی حق نہیں ہے کہ وہ کسی کو اپنے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے سے روکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کی ڈکٹیشن کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کیا جانا چاہیے۔

البانیز کا مزید کہا تھا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے اور اسرائیل کو فلسطینی سرزمین پر سے قبضہ ختم کرنے پر مجبور کیا جانا چاہئے۔ اب عدل و انصاف کا وقت آگیا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

واضح رہے کہ رفح گزرگاہ کھولے جانے کے باوجود صیہونی حکومت نے اس گزرگاہ سے افراد کی آمد و رفت اور انسان دوستانہ امداد کے غزہ میں داخلے کے سلسلے میں پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

 

ادھر حماس کے سینئر رہنما غازی حمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کی طرف سے لگائی جانے والی پابندیوں کے باعث اس گزرگاہ سے آمد رفت کے سلسلے میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

غازی حمد نے مزید کہا کہ غاصب صیہونی حکومت نہیں چاہتی ہے کہ لوگ غزہ پٹی میں آسانی کے ساتھ آ جا سکیں۔ جس سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ بیماروں اور مسافروں کی بلا روک ٹوک آمد و رفت اور انسان دوستانہ امداد سے متعلق کئے جانے والے معاہدے کے باوجود صیہونی حکومت اس گزرگاہ کو سیاسی دباؤ ڈالنے کے ایک حربے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

حماس کے اس رہنما نے تاکید کی ہے کہ صیہونیوں کی جانب سے غزہ انتظامیہ کی قومی کمیٹی کے کام میں رکاوٹیں کھڑی کئے جانے کے باعث غزہ پٹی میں انسانہ دوستانہ امور اور دفتری کاموں کی صورتحال بہتر نہیں ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک غزہ انتظامیہ کمیٹی کے کام شروع نہ کرنے کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی ہے اور صیہونی حکومت کی طرف سے قتل و غارت اور حملوں کا تسلسل اس کمیٹی کے کام میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

 

ٹیگس