دہشت گردوں کے لئے سعودی عرب کی اسلحہ جاتی حمایت کا انکشاف
شام میں سرگرم دہشت گردوں کے لئے سعودی عرب کی اسلحہ جاتی حمایت کے بارے میں نئے ثبوت و دستاویزات سامنے آگئی ہیں
برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے دستاویزات شائع کی ہے کہ جن سے ثابت ہوتا ہے کہ سعودی عرب شام میں سرگرم دہشت گردوں کی اسلحہ جاتی مدد کررہا ہے - اخبار نے لکھا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت بوسنیہ ، صربیہ ، بلغاریہ اور امریکا سے ہتھیار خرید کر شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں منجملہ داعش کو فراہم کرتی ہے - اخبار کے مطابق قوانین کے مطابق یہ سبھی ہتھیار ریاض ارسال کئے جاتے اور وہ صرف سعودی فوج کے اختیار میں ہوتے لیکن یہ اسلحے شام میں دہشت گرد گروہوں کو ارسال کئے گئےہیں- برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ کے صحافی رابرٹ فیسک نے شام میں دہشت گردوں کےتباہ شدہ ٹھکانوں سے ایسی دستاویزات حاصل کرلی ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ سعودی عرب کے ذریعے ہتھیار خرید کر شام میں دہشت گردوں کو فراہم کئے گئے ہیں- شام میں بحران دو ہزار گیارہ میں امریکا اور اس کے علاقائی اور مغربی اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملوں سے شروع ہوا تھا- اس بحران کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں موڑنا تھا -