Aug ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیرخارجہ کی سنگاپور کی صدر اور وزیرخارجہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے سنگاپور کی صدر اور وزیرخارجہ سے الگ الگ ملاقاتوں میں اہم دوطرفہ علاقائی اور عالمی معاملات پر بات چیت کی۔

ایران کے وزیرخارجہ  محمد جواد ظریف نے جمعے کو سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب سے ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا پرخلوص سلام پہنچایا-  وزیرخارجہ جواد ظریف نے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی دوستانہ اور خوشگوار بتایا اور کہا کہ مختلف میدانوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے بہت سے مواقع پائے جاتے ہیں-

سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب نے بھی اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کا ذکرکرتے ہوئے تمام میدانوں میں باہمی تعلقات کو مستحکم اور زیادہ سے زیادہ فروغ دینے پر زور دیا - ایران کے وزیرخارجہ اور سنگاپور کی صدر نے اپنی اس ملاقات میں ایٹمی معاہدے اور ساتھ ہی اہم علاقائی اور عالمی مسا‏ئل پر بھی بات چیت کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے جمعے کو ہی سنگاپور کے وزیرخارجہ ویون بالا کرشنن سے بھی ملاقات کی - دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں بھی اہم علاقائی اور عالمی معاملات   پر بات چیت ہوئی - وزیرخارجہ جواد ظریف جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں کی تنظیم آسیان کے اجلاس میں شرکت کے لئے سنگاپور کے دورے پر ہیں۔

ٹیگس