Aug ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  •  سعودی فوجی مرکز پر یمن کا میزائلی حملہ

یمنی افواج کی جوابی کارروائیوں میں جارح امریکی سعودی اتحاد کو زبردست جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے ۔

ہمارے نمائندے نے یمنی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمنی فوج نے جمعے کی رات جیزان میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کے ایک مرکز پر زلزال ایک میزائل سے حملہ کرکے زبردست جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے ۔یمنی فوجیوں نے اسی طرح جنوبی سعودی عرب کے علاقے عسیر کے الجوزہ سیکٹر میں بھی سعودی اتحاد کے ایک فوجی مرکز پر میزائل داغا اور توپوں سے گولہ باری کی ۔قابل ذکر ہے کہ سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی وحشیانہ جارحیت میں اب تک عورتوں اور بچوں سمیت چودہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید،دسیوں ہزار زخمی اور دسیوں لاکھ بے گھر ہوچکے ہیں ۔جارح امریکی سعودی اتحاد نے جارحیت کے ساتھ ہی یمن کا چوطرفہ محاصرہ بھی کررکھا ہے لیکن اس کے باوجود یمنی فوج کی دفاعی توانائیوں میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے ۔