Sep ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • عمان پر سعودی عرب اور امارات کا دباؤ

امریکی تھینک ٹینک اسٹراٹفور نے خبردی ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ، عمان دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ علاقے کے حالات و واقعات اور خاص طور پر ایران کے ساتھ تعلقات کے سلسلے میں اپنا موقف تبدیل کرے

امریکی تھینک ٹینک Stratfor نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ عمان کی کوشش ہے کہ وہ علاقائی اور عالمی واقعات اور بحرانوں میں غیر جانبدار رہنے اور تعلقات میں توازن کی اپنی پالیسی پر قائم رہے اور خلیج فارس کے ملکوں کے تنازعات میں وہ کسی کا ساتھ نہ دے  لیکن سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات عمان پر دباؤ ڈال کر کوشش کررہے ہیں کہ وہ ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو منقطع کردے۔

امریکی تھینک ٹینک Stratfor نے لکھا ہے کہ ریاض اور ابوظہبی چاہتے ہیں کہ عمان بھی ان کی ہی پالیسیوں پر عمل کرے اسی لئے وہ عمان پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ ایران کے ساتھ تجارتی معاملات روک دے۔

ریاض اور ابوظہبی کا عمان پر یہ بھی دباؤ ہے کہ وہ یمن تک رسائی والے سبھی چینلوں کو بند کردے اور قطر کا محاصرہ کرنے والے ملکوں کی صف میں شامل ہوجائے۔ عمان پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دباؤ ایک ایسے وقت ہے جب ان دونوں ملکوں نے ایک جارح اتحاد تشکیل دے کر مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں اور ہر روز عام شہریوں کا قتل  عام کر رہے ہیں۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے دہشت گرد گروہوں منجملہ داعش کی بھی حمایت کرکے مغربی ایشیا کے علاقے کو دہشت گردوں کی جولان گاہ میں تبدیل کردیا ہے۔

ٹیگس