لیبیا میں افراتفری جیل سے 400 قیدی فرار
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i334274-لیبیا_میں_افراتفری_جیل_سے_400_قیدی_فرار
طرابلس میں کزشتہ کئی روز سے جاری افراتفری کے درمیان جیل سے 400 قیدی فرار کر گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۳, ۲۰۱۸ ۰۶:۴۲ Asia/Tehran
  • لیبیا میں افراتفری جیل سے 400 قیدی فرار

طرابلس میں کزشتہ کئی روز سے جاری افراتفری کے درمیان جیل سے 400 قیدی فرار کر گئے۔

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں باغی گروپوں میں جاری پرتشدد جھڑپوں کے درمیان ایک جیل سے اتوار کو 400 قیدی فرار کرگئے۔

جیل کے ایک افسر نے سوشل میڈیا پر جاری عدالتی پولیس کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ قیدیوں نے عین زارا جیل کے دروازے کو زبردستی کھول دیا ۔

واضح رہے کہ طرابلس میں باغی گروپوں میں جاری پرتشدد جھڑپوں میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک وزخمی ہو چکے ہیں۔