Sep ۰۷, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • انصاف نہیں ملے گا: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم

ڈھاکا جیل میں قید بنگلہ دیش میں دو مرتبہ وزیراعظم رہنے والی خالدہ ضیاء کا کہنا ہے کہ وہ جانتی ہیں انہیں انصاف نہیں ملے گا۔

مقامی میڈیا کے مطابق 73 سالہ سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء کو کرپشن الزامات پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، وہ فروری 2018 سے ڈھاکا جیل میں قید ہیں، جہاں گزشتہ روز انہیں جیل میں قائم عارضی عدالت کے سامنے ویل چیئر پر پیش کیا گیا۔

خالدہ ضیاء نے عدالت کو کہا کہ وہ جانتی ہیں انہیں انصاف نہیں ملے گا، آپ حکمران ہیں تو آپ جو چاہیں کریں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ شدید بیمار ہیں، ایک ہاتھ اور ٹانگ اپاہج ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت نے ڈھاکا جیل کو عارضی عدالت کا درجہ دے دیا جہاں سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے خلاف کرپشن کے الزامات کی سماعت ہو رہی ہے۔