Sep ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
  • محرم میں زائرین کی سیکورٹی پر افغان صدر کی تاکید

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے ماہ محرم کے ایام میں نواسہ رسول حضرت اباعبداللہ الحسین کے عزاداروں کو تحفظ فراہم کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے ایوان صدر میں افغان دفاعی و سیکورٹی حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایام عزا کے دوران حسینی عزاداروں کی سیکورٹی کا مکمل بندوبست کریں۔افغان صدر نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد کی مناسبت سے دارالحکومت کابل سمیت افغانستان کے  مختلف شہروں میں سخت حفاظتی اقدامات عمل میں لائے جائیں اور سیکورٹی کا پہرا بڑھا دیا جائے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں پچھلے کچھ عرصے میں دہشت گردانہ حملوں میں کافی اضافہ ہوا ہے جبکہ اس ملک میں تاسوعا اور عاشوراکے موقع پر حسینی عزاداروں کو دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔

ٹیگس