صنعا ایئر پورٹ کی مسلسل بندش جنگی جرم ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i334576-صنعا_ایئر_پورٹ_کی_مسلسل_بندش_جنگی_جرم_ہے
یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ نے صنعا ایئر پورٹ کی مسلسل بندش کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
  • صنعا ایئر پورٹ کی مسلسل بندش جنگی جرم ہے

یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ نے صنعا ایئر پورٹ کی مسلسل بندش کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔

المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے  کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کی رپورٹ سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ صنعا ایئر پورٹ کی بندش جنگی جرم ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل دونوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی اتحاد کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرے۔
یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے چیئرمین نے یہ بات زور دے کر کہی کہ عمان کے ہوائی جہازوں کے ذریعے یمنی وفود اور زخمیوں کی منتقلی کی اجازت نہ دینا بھی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کی واضح  مثال ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کا ایک وفد امن مذاکرات کے شرکت کے لیے عمان ایئر کے ذریعے صنعا سے جنیوا جانا چاہتا تھا تاہم سعودی اتحاد نے ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی۔
 سعودی اتحاد کی رخنہ اندازی کی وجہ سے جمعرات کو جنیوا میں ہونے والے امن مذاکرات تاخیر کا شکار ہو گئے۔