یمن: صرواح میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کی ہلاکت
یمنی فوج نے صوبے مآرب کے شہر صرواح میں ایک کارروائی کرتے ہوئے سعودی اتحاد کے کئی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
المسیرہ ٹی وی کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے صرواح کے علاقے میں دہشت گردوں کے کئی کمانڈروں کو بھی ہلاک کر دیا۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے علاقوں جیزان اور عسیر میں بھی سعودی فوجی ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔
سعودی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صرف ستمبر میں بیالیس سعودی فوجی ہلاک اور چوبیس زخمی ہوئے ہیں۔
اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ گذشتہ نو ماہ کے دوران چار سو سڑسٹھ سعودی فوجی ہلاک اور دو سو ترانوے زخمی ہوئے ہیں جن میں وہ دو سعودی افسر بھی شامل ہیں جو یمن کے صوبے المہرہ میں سعودی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ہیں۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کی جارحیت میں انجام پانے والی کارروائیوں میں سعودی فوج کے ہلاک و زخمی ہونے والے اہلکاروں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے کہ جس کا اعلان کیا گیا ہے۔