Oct ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
  • جوابی کارروائی کے طور پر سعودی عرب پر یمنی فوج کا زلزال ایک میزائل سے حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے علاقوں عسیر اور نجران میں فوجی ٹھکانوں پر زلزال ایک قسم کے چار میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی سعودی عرب کے علاقوں عسیر اور نجران میں فوجی ٹھکانوں پر زلزال ایک قسم کے چار میزائل داغے گئے ہیں۔

یمنی ذرائع کے اعلان کے مطابق زلزال ایک قسم کے تین میزائل عسیر میں اور ایک نجران میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر فائر کیا گیا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے یمن پر سعودی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے اور یمنی فوج بیلسٹک میزائلوں سے سعودی جارحیت کا جواب دے رہی ہے۔