امریکی حملے میں انیس افغان شہری ہلاک
Oct ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
جنوبی افغانستان پر امریکی ڈورن حملے میں انیس عام شہری مارے گئے۔
کابل میں سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے نے صوبہ ہلمند کے شہر ناد علی کے رہائشی علاقے کو حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار مکانات زمین بوس ہوگئے۔
امریکہ کے وحشیانہ حملے میں کم سے کم انیس عام شہری ہلاک اور تیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچوں اور خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ افغان پارلیمنٹ نیز اہم سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کی شدید مخالفت کے باوجود امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر افغانستان کے رہائشی علاقوں پر مسلسل حملے کر رہا ہے۔