Feb ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • وزیر خارجہ کی  علاقائی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے علاقائی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عراق کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے

سحرنیوز/ایران:   ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے ایران و عراق دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دونوں ممالک کے دلچسپی کے امور کے شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے مختلف سطحوں پر مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ٹیلیفونی گفتگو کے دوران علاقے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عباس عراقچی نے علاقائی امن و استحکام کے لیے عراق سمیت علاقائی اور پڑوسی ممالک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنے عراقی ہم منصب کو، ایران- امریکہ بالواسطہ مذاکرات سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

عراقی وزیر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری سفارتی عمل کے لیے اپنے ملک کی حمایت پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ جاری مذاکرات ایران اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مطلوبہ نتائج کا باعث بنیں گے۔

 

دوسری جانب کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے بھی اپنے ایک پیغام میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی دن کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون، دونوں اقوام کے مشترکہ مفادات کا ادراک کرنے اور خطے میں استحکام، سلامتی اور امن کو مستحکم کرنے کے لیے جاری رہے گا۔

 

ٹیگس