ٹی 20 ورلڈ کپ: ہندوستان نے پاکستان کو دے دی شکست
Feb ۱۶, ۲۰۲۶ ۰۷:۳۶ Asia/Tehran
176رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 18 ویں اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی-
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان نے ٹی 20 ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان کو61 رنز سے شکست دے دی ہے۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 18 اوورز میں 114 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ 176رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے عثمان خان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، شاداب خان نے 14 اور فہیم اشرف نے 10 رنز بنائے۔
صائم ایوب نے 6 اور بابر اعظم نے 5 رنز بنائے، کپتان سلمان علی آغا اور محمد نواز نے 4، 4 رنز کی اننگ کھیلی، صاحبزادہ فرحان، ابرار احمد اور عثمان طارق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، شاہین شاہ آفریدی 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے-