Oct ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • جارح سعودی اتحاد میں شامل دسیوں سوڈانی فوجی ہلاک

لبنان کے المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمن سے ملحقہ سعودی عرب کی سرحدوں پر جارح سعودی اتحاد میں شامل دسیوں سوڈانی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ہے

المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ سعودی فوجی اتحاد میں شامل دسیوں سوڈانی فوجی سعودی عرب کے جنوبی علاقوں جیزان اور حرض کے درمیانی حصے میں یمنی فوج کے ذریعے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے دھماکے میں ہلاک ہوگئے - اس درمیان یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے یمن کے جنوب مغربی صوبے تعز میں سعودی اتحاد کے فوجی اڈے پر میزائل سے حملہ کیاہے - یمنی فوج نے سعودی عرب کے علاقے جیزان میں بھی ایک مارٹر فائر کرکے سعودی فوج کا ایک بلڈوزر تباہ کردیا ہے دریں اثنا یمنی فوج کی فضائیہ نے جیزان میں ہیں سعودی عرب کا ایک ڈرون طیار ہ مارا گیا ہے - یمن کی فضائیہ نے اس وقت سعودی ڈرون طیارے کو مار گرایا جب وہ سعودی عرب کے صوبہ جیزان کے الحریقہ علاقے میں پرواز کررہا تھا - سعودی عرب نے امریکا اور  بعض دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پراپنی وحشیانہ جارحیت شروع کررکھی ہے - سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے اس دوران یمن کا ہر طرف سے ظالمانہ محاصرہ بھی کررکھا ہے - سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں اور جارحیتوں کے نتیجے میں اب تک چودہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار دیگر زخمی ہوچکےہیں جبکہ ظالمانہ محاصرے سے غذائی قلت اور طبی سہولتوں کے فقدان اور سرانجام وبائی امراض پھیلنے کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں معصوم بچے یا تو اپنی جان سے ہاتھ دھو چکےہیں یا پھر موت کے خطرات سے دوچار ہیں - اس تباہ کن جنگ کے نتیجے میں دسیوں لاکھ یمنی شہری اپنے گھروں سے بے گھر ہوچکے ہین