انیس ممالک کا مشترکہ بیان، مغربی کنارے پر صیہونی حکومت کے اقدامات کی مذمت
انیس ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں مغربی کنارے پر غاصب صیہونی حکومت کے حالیہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس خطے کے حقائق اور آبادی کے تناسب میں تبدیلی ناقابل قبول ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اردن، سعودی عرب، برازیل، فرانس، ڈنمارک، فن لینڈ، آئس لینڈ، انڈونیشیا، آئرلینڈ، مصر، لکسمبرگ، ناروے، فلسطین، پرتگال، قطر، اسلووینیا، اسپین، سویڈن اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے علاوہ عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل اور اسلامی تعاون تنظیم نے یہ مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ ان ممالک کے وزرائے خارجہ نے مغربی کنارے پر اپنے غیر قانونی تسلط کو وسعت دینے کے لئے صیہونی حکومت کے حالیہ اقدامات کی شدید مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ غیر قانونی صیہونی بستیوں اور ان کو مضبوط کرنے کے لئے کئے گئے فیصلے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اس بیان میں صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان فیصلوں کو فوری طور پر منسوخ کرے ، بین الاقوامی ذمہ داریوں کا احترام کرے اور کوئی بھی ایسا اقدام اٹھانے سے گریز کرے جس سے مقبوضہ فلسطینی سرزمین کی قانونی اور انتظامی حیثیت مستقل طور پر تبدیل ہو۔