ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو، علاقائی امن و استحکام پر بات چیت
ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورت حال اور سفارتی تعاون سمیت اہم امور پر گفتگو کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس موقع پر اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کو ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر خطے میں امن و استحکام، تجارتی اور سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ موجودہ جغرافیائی اور سیاسی حالات میں تعاون بڑھانے کے امکانات کو بھی زیر بحث لایا گیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
یہ رابطہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور تفاہم کو فروغ دینے کیئیے اہم سمجھا جا رہا ہے، جس سے خطے میں سفارتی راستوں کو مضبوط بنانے اور ایک مستحکم ماحول قائم کرنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔