یمنی فوج کی جانب سے نجران پر جوابی گولہ باری
Nov ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی اس جوابی کارروائی میں جارح سعودی فوج اور اس کے اتحادی فوجیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔یمنی فوج کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب میں صحرائے بقع میں واقع سعودی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا جہاں متعدد سعودی فوجی اور سعودی اتحاد کے کئی دیگر فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے تمام تر محاصرے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ٹیگس